بھٹکل:26؍اگست (ایس اؤ نیوز)گھر کے قریب کھڑی کی گئی اسکوٹر کے پچھلے ٹائر کوچوری کرکے فرار ہونے کا واقعہ بلدیہ حدود کے ڈونگر پلی میں پیر کی صبح پیش آیا ہے۔
اسکوٹر مالک کی شناخت افتخار ڈونگر پلی بتائی گئی ہے۔ ٹائر چوری کو لے کر مالک نے پولس تھانے میں شکایت درج کی ہے۔ بھٹکل شہری تھانہ پولس نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ کررہی ہے۔